کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں 274 کورونا کے نئے کیس سامنے آ گئے،
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 561 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک حکومت کی جانب سے صوبے میں 35 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں 3 ہزار 945 پازٹیو رہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 42 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر 772 افراد وائرس سے نجات پا چکے ہیں جبکہ اب تک 73 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔