کراچی: 5 بچے پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق، 3 کو بچا لیا گیا

Last Updated On 26 April,2020 03:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 5 بچے پانی کے گڑھے میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیو عملے نے 3 کو زندہ بچا لیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر سیون ڈی میں 5 بچے پانی سے بھرے گڑھے میں نہا رہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث ڈوب کر جانیں گنوا بیٹے۔ جاں بحق بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، علاقے میں کہرام مچ گیا۔

ریسکیو عملے کے مطابق 3 بچوں کو زندہ بچا لیا گیا اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سالہ سے 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔