سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے مزید ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔
ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید کر دیا، غاصب فوج کی کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔
بھارتی فوج نے روزہ دار مظاہرین پر ٓنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن چلائی جس سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔ واضح رہے چوبیس گھنٹے میں شہدا کی تعداد3 ہو گئی ہے، بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی بھی لی۔
۔