پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت

Last Updated On 30 April,2020 12:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی فضائی کمپنی کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے گزشتہ ہفتے درخواست دی تھی جس کے جواب میں امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک ماہ کے دوران 12 پروازیں چلا سکتا ہے۔

پہلے پروازیں یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں، اب پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جس کے ہزاروں پاکستانی منتظر ہیں۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ طیارے بیرون ملک سے میتیں بھی بلا معاوضہ لائیں گے، آخری پاکستانی کے وطن واپسی تک پی آئی اے کا آپریشن جاری رہے گا۔