بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پروازیں جاری

Last Updated On 21 April,2020 09:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پروازیں جاری کر دی ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان صورتحال کی ذاتی طور پر پروازوں نگرانی کر رہے ہیں۔ یو اے ای میں بے روزگار پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی 16 پروازیں شیڈول ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور کینیڈا کے لئے بھی خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ افریقا اور امریکا کیلئے بھی خصوصی فلائٹس کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ محدود اندازے کے مطابق 35 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں۔

وطن واپسی پر مسافروں کو 48 گھنٹے تک قرنطینہ کیا جائیگا۔ تمام مسافروں کو ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ وطن واپسی کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی سفارت خانے سے فی الفور رابطہ کریں۔