وزیراعظم کی لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تلقین

Last Updated On 01 May,2020 05:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اور تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تلقین کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ کورونا وباء کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران نوجوان اسلامی تہذیب اور تاریخ کا مطالبہ کریں، اس حوالے سے وزیراعظم نے نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویز دی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ فراس الخطیب مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، اس میں مسلمانوں کےعروج اور زوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔