کراچی: (دنیا نیوز) سندھ گندم سکینڈل پرقومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ گندم سکینڈل میں ملزمالکان اورمحکمہ خوراک سندھ ملوث ہے۔
قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ سندھ کے 9اضلاع سے 4 لاکھ 87 ہزارٹن گندم خردبردکی گئی، سندھ کےگوداموں سے 15 ارب روپےمالیت کی گندم چوری کی گئی۔
نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب کےایکشن پر ملزمالکان سمیت دیگرملزمان نے 10 ارب کی پلی بارگین کی ہے۔
دوسری طرف نیب سکھر نے سکینڈل پر 4 کرپشن ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائرکردیے۔