حکومت نے نیا نیب ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا: ذرائع وازارت قانون

Last Updated On 25 April,2020 02:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نیا نیب آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی پارلیمنٹ سے توثیق نہیں کرائی جائے گی، پرانے آرڈیننس کی معیاد ختم ہونے کے بعد نیب کے پرانے اختیارات بحال ہو گئے ہیں۔

 وزارت قانون ذرائع کے مطابق نیب کے نئے ترمیمی آرڈیننس پر کام شروع کر دیا گیا، آرڈیننس 2019 کی معیاد ختم ہوتے ہی نیب کے پرانے اختیارات بحال ہو گئے ہیں، عوامی عہدہ نہ رکھنے والے دوبارہ نیب کے دائرہ کار میں آ گئے۔

اختیارات کے ناجائز استعمال میں عوامی عہدیدار کیلئے مالی فائدہ ثابت کرنے کی شق غیر مؤثر ہو گئی، بے ضابطگیوں کا مالی فائدہ اٹھانا ثابت کرنے سے متعلق شقیں بھی ختم ہو گئیں۔

ذرائع وزارت قانون کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کی جائیداد کی مالیت کا حساب لگانے کیلئے ایف بی آر اور ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے ریٹس کی شرط بھی غیر مؤثر ہو گئی جبکہ امور کی انجام دہی میں نیک نیتی کے پہلو پر دی گئی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکے گا۔