اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سپریم کورٹ نے کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے پولیس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے، عدالت نے صوبا ئی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مو ٹر رجسٹریشن اتھارٹی اور پولیس جرائم میں ملوث گاڑیو ں کی نشا ندہی کے لیے آن لائن تصدیق کا عمل شروع کریں، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن مسترد کر دی۔
عدالت عظمیٰ نے امجد علی خان بنام سرکار کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا درخواست گزار کو گاڑی کی سپرداری کا حکم درست نہیں تھا، عدالت عظمیٰ نے لاہور رجسٹری میں ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے کی کاپیاں تمام صوبائی حکومتوں کے سیکرٹریز ایکسائز ایند ٹیکسیشن، آئی جیز، اسلام آباد کے ڈائریکٹر ایکسائز ایند ٹیکسیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنر اسلام آباد کو موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے حوالے سے جا ئزہ لینے کا حکم دیا ہے تاکہ جرائم میں ملو ث گاڑیوں کی رجسٹریشن سے بچا جا سکے، جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ تحریر کیا ہے۔