ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی بیٹے سمیت کل نیب دفتر میں طلب

Last Updated On 13 May,2020 12:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی کیس میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو کل نیب دفتر میں طلب کر لیا گیا، ان کے بیٹے عبداللہ شاہد کو بھی کل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو ضمنی ریفرنس پر سوال نامہ دیا جائے گا، نیب کے تیار کردہ سوالنامہ میں جو سوالات شامل کئے گئے ہیں ان میں، نیب اکاونٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کس مد میں ہوئیں، ٹرانزیکشنز ایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران جن سوالات کے جواب نہیں دیے گئے وہ بھی دیں سمیت دیگر شامل ہیں۔

نیب نے ایل این جی کیس میں عبوری ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایل این جی ریفرنس اختیارات کے غلط استعمال پر بنایا گیا۔ ‎ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت نو ملزمان نامزد ہیں۔
 

Advertisement