اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر قانونی بھرتی کے ریفرنس میں راہداری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شاہد خاقان عباسی نے درخواست بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت کراچی نے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، پیشی تک راہداری ضمانت دی جائے۔
سابق وزیر اعظم پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ گزشتہ روز کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔