کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے جناح ہسپتال میں کورونا مریض کے انتقال پر میت نہ ملنے پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔
ہنگامہ آرائی کا واقعہ کورونا وارڈ نمبر 23 میں پیش آیا جہاں داخل مریض کے انتقال کے بعد لواحقین نے میت حوالے نہ کرنے پر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 20 سے زائد افراد نے وارڈ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور عملے پر تشدد کیا، پولیس اور رینجرز کو طلب کیا گیا جس نے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔