اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ سماجی فاصلوں پر عمل کریں۔
عید پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عید پی آئی اے کے جہاز حادثہ کے شہدا، کورونا کی صورتحال میں روٹی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹرز، نرسز، کورونا کے مریضوں، بھارتی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، بھارتی میں اسلامو فوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری تمام پاکستانیوں بلکہ تمام انسانوں سے درخواست ہے کہ وہ سماجی فاصلوں پر عمل کریں، ماسک پہنیں، اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ خود اور اپنے عزیز خاندان والوں اور دوستوں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔