کوئٹہ: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
صدر پاکستان عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ گورنر بلوچستان، وزیراعلی اور صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت کورونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے، انہیں گورنر ہائوس میں احساس پروگرام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔