ایٹمی طاقت کی حیثیت سے ضبط وتحمل اور ذمہ داری ہماری پہچان ہے، وزیر خارجہ

Last Updated On 28 May,2020 09:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ایٹمی طاقت کی حیثیت سے ضبط وتحمل اور ذمہ داری ہماری پہچان رہے گی۔

انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر جمعرات کے روز اسلام آباد میں ویڈیو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سٹرٹیجک اعتبار سے ذمہ درانہ رویے پر مبنی تجاویز پر عملدرآمد کے ذریعے امن واستحکام کیلئے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امن واستحکام کی ہماری خواہش سے کسی کو کسی قسم کی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ہم کسی بھی جارحیت کے خلاف موثر انداز میں اپنا دفاع کریںگے۔