پائیدار امن قائم کرنے کیلئے پاک فوج کی خدمات لائق تحسین، دنیا بھر کا اعتراف

Last Updated On 29 May,2020 09:37 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی چھتری تلے دنیا بھر میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات لائق تحسین ہے۔ اقوام متحدہ کی قیادت اور عالمی رہنماؤں نے بھی پاک فوج کی کارکردگی کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔

پاکستان دنیا بھر کے تقریباً 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد فوجی جوانوں اور افسران کے ہمراہ چھالیس مشترکہ امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔

پاکستان نے 30 ستمبر 1947ء کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1960ء میں کانگو میں اقوام متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا اور گزشتہ ساٹھ سال سے یہ سفر جاری و ساری ہے۔

اب تک پاکستان دنیا بھر کے تقریباً 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد فوجی جوانوں اور افسران کے ہمراہ اقوام متحدہ کے چھالیس مشترکہ امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی قیادت اور عالمی رہنماؤں نے بھی پاک فوج کی کارکردگی کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔

 

پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 19 جون 2019ء کو کانگو میں خواتین کے دستے تعینات کیے اور پھر خواتین کا فیلڈ اینگیجمنٹ دستہ بھیجنے کی قابل تقلید مثال قائم کی۔ 

اقوام متحدہ امن مشنز میں اب تک 450 خواتین خدمات انجام دے چکی ہیں جبکہ بہترین کارکردگی پر پاکستانی خواتین کے 15 رکنی پیس کیپر دستے کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اس وقت بھی پاکستان کے فوجی کانگو، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان، دارفور، صومالیہ، مغربی صحارا، مالی، بی سی اور قبرص میں تعینات ہیں۔
 

Advertisement