نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کساد بازاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کےمطابق اسکول کے بچے روزانہ اسکول لنچ سے حاصل غذائیت پر انحصار کرتے ہیں، اسکول بند ہونے کی وجہ سے 31 کروڑ بچوں کی صحت غذائیت کی کمی سے صحت خراب ہوسکتی ہے۔
انتونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھتی ہوئی عالمی کساد بازاری سے خاندانوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور بچے گھریلو تشدد اور زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 23 ممالک میں کورونا کے باعث پولیو سے بچاؤ کی مہم بھی معطل ہے۔