راولپنڈی: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے بھی اقوام متحدہ امن مشنر میں پاک فوج کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔ کانگو میں جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی سپاہی عامر اسلم کو ڈگ ہیمر سکوڈ ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔
تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ امن مشنر میں پاک فوج کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کانگو میں جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی سپاہی عامر اسلم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈگ ہیمر سکوڈ ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔
As @UN commemorates Peacekeepers Day, services of Sepoy Amir Aslam from Kotli, Azad Jammu & Kashmir, Pakistan acknowledged with posthumous award of Dag Hammarskjold Medal by @antonioguterres in virtual ceremony being held at UNHQ today. Soldier was serving in MONUSCO.#PKDay pic.twitter.com/8y3VI1xVvD
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 29, 2020
ترجمان پاک فوج کے مطابق اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ امن مشنز کی تقریب میں یورپی یونین نے پاک فوج کی خدمات کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن مشنز میں سب سے زیادہ کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستانی خواتین کا کردار بھی قابل فخر ہے۔
جاپان کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام خط میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن مشن میں طویل اور تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے پاکستان مستقبل میں بھی امن مشنز میں شاندار خدمات پیش کرتا رہے گا۔