کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثے کی جگہ پر پاک فوج، رینجرز سمیت دیگر اداروں اور سماجی تنظیموں کا ریلیف آپریشن جاری ہے، طیارہ گرنے سے 25 گھر متاثر ہوئے، مکینوں کو متبادل رہائش گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔
پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیمیں بھی آپریشن میں شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق طیارے کے حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے، متاثرہ جگہ سے 97 لاشیں نکال لی گئیں ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ، جناح اور دارالصحت ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Update #PIA Incident:
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 23, 2020
Rescue Op in progress by Army Search & Rescue Team, Army troops, Rangers & social welfare orgs. 97 bodies recovered. 2 passengers survived. 25 affected houses cleared, their residents accommodated at various places with assistance of Civil Administration.
خیال رہے جائے حادثہ پر ملبہ ابھی تک بکھرا ہوا ہے جسے اٹھانے کا کام جاری ہے۔