راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ملٹری ائر ایمبولینسز زخمیوں کو طبی امداد دینے میں مصروف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملٹری ائرایمبولینسززخمیوں کوبچانےمیں مصروف ہیں۔ جائےحادثہ پرموجود10فائرٹینڈرزنےآگ پرقابوپالیا۔
Update #PIA Incident:
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 22, 2020
To speed up relief & rescue efforts, Army Urban Search & Rescue Team with special equipment & rescue specialists flown from Rwp. 10 fire tenders at site have extinguished fire. Military ambulances busy in rescuing injured & providing necessary medical care.
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں حصہ لینےکیلئےپاک فوج کی ٹیم کراچی روانہ ہو گئی ہے۔ پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سی 130 پر روانہ ہوئی۔