کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے میں سوار بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود طیارہ حادثے میں محفوظ رہے، ساوتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ظفر مسعود خود چل کر ایمبولینس میں بیٹھے،
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے جہاز حادثے میں معجزانہ طور بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود کی دارالصحت ہسپتال میں عیادت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ظفر محمود کو آواز دی، مراد از ہیئر، ظفر محمود نے جواب دیا، تھینک یو سو مچ، اللہ پاک نے رحم کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ظفر آپ آرام کریں، ڈاکٹرز کو اپنی کارروائی کرنے دیں، میں پھر دورہ کروں گا۔