لاہور میں مارکیٹیں ساتوں روز کھلیں گی: ڈپٹی کمشنر

Last Updated On 30 May,2020 11:18 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں ہفتے کے ساتوں روز کھلیں گی۔

حکومت پنجاب کی طرف سے مارکیٹیں بند کروانے سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے مارکیٹیں بند کروانے بارے نئی پالیسی آئے گی تو عمل درآمد کروایا جائے گا، فی الحال 21 مئی کو ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔