طیارے میں مسافر گتھم گتھا، وجہ کورونا وائرس، ویڈیو وائرل

Last Updated On 29 May,2020 06:03 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں طیارے میں سوار دو مسافر آپس میں شدید جھگڑا کرتے دکھائی دے رہے ہیں اس جھگڑے کی وجہ کورونا وائرس ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

روسی اخبار Izvestia کے مطابق ایئربس A-320 طیارے کے ماسکو میں اترنے کے کچھ دیر بعد ایک مسافر تیزی سے بیرونی دروازے کی جانب چلا گیا۔ اس کے نتیجے میں وہ سماجی فاصلے کے اصول کو توڑتے ہوئے دیگر مسافروں سے جا ٹکرایا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد فضائی کمپنیاں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔

اس حرکت پر دیگر مسافروں کو غصہ آ گیا اور انہوں نے مذکورہ مسافر کو تحقیر آمیز الفاظ کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

بعد ازاں طیارے کے عملے میں شامل میزبانوں نے ماحول کی گرمی کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ان کی یہ کوشش ناکام رہی اور نوبت مسافروں کے درمیان ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔