کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں کورونا بے قابو ہونے لگا، وبا سے آج سب سے زیادہ 31 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، 308 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 52 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 804 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں، 597 کا تعلق کراچی سے ہے، آج کورونا کے باعث سب سے زیادہ 31 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 427 ہوگئی جبکہ آج 1563 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، 308 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 52 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آج 31 مریضوں کے انتقال کی تعداد دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، اللہ پاک ہمارے اوپر رحم کرے۔