لاک ڈاؤن سخت ہوگا یا نرم؟ فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع

Last Updated On 01 June,2020 04:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو سخت یا نرم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری حکام، وزیراعظم کے مشیر، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی جبکہ صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیشنل کمانڈ کنٹرول سینٹر کی کورونا اعداوشمار پر بریفنگ ہوگی۔ حکومتی اقدامات سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے جلاس میں وزرائے اعلیٰ کی صوبوں سے متعلق پیش کی گئی تجاویز پر غور ہوگا۔ مختلف تجاویز کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ ٹرین سروس، پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی بس سروس بحال کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔
 

Advertisement