لاہور: (دنیا نیوز) ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے پاک فوج، محکمہ زراعت اور دیگر اداروں کی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے، مختلف اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن ہو رہا ہے، ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سپرے کیا جا رہا ہے۔
اب تک 23 لاکھ 8 ہزار 399 اسکوئر کلومیٹر پر سروے کرلیا گیا، 5 ہزار 379 کلو میٹر پر کنٹرول آپریشن مکمل ہوگیا۔ پنجاب میں 9 لاکھ 6 ہزار 547 ہیکٹر پر سروے کیا گیا، میانوالی اور ڈی جی خان میں 63 ہیکٹر ایریا میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔
سندھ میں 24 گھنٹے میں 10 لاکھ 13 ہزار ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا، نوشہرو فیروز، جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، کشمور، خیر پور اور شکارپور میں 608 ہیکٹر ایریا میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 70 ہزار 675 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا، 10 اضلاع میں 807 ہیکٹر ایریا میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے آپریشن ہوا۔
بلوچستان میں 15 لاکھ 9 ہزار 805 ہیکٹر ایریا پر سروے مکمل ہوگیا، متاثرہ 33 اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کارروائی کی گئی۔