اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف سرٹیفائیڈ بد دیانت اور جھوٹے ہیں، وزیراعظم عمران واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 40 سال کی منی ٹریل جمع کروائی۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف سرٹیفائیڈ بددیانت اور جھوٹے ہیں اوریہی غم آپ کو کھائے جا رہا ہے، شہبازشریف بچ سکتے ہیں اگر وہ ثابت کر دیں ان کی بھینسیں سونے کا دودھ دیتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان ایک وقت میں سب سے زیادہ مفرور اور اشتہاری خاندان ہے۔ آپ سے ہمدردی ہے کہ دنیا کے عظیم کرپٹ خاندان کی ترجمانی کرنی پڑ رہی ہے۔