کورونا بجٹ تیار: پہلی بار کسی ٹیکس کے لگنے کی توقع نہیں

Last Updated On 11 June,2020 09:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا بجٹ اجرا کیلئے تیار ہے، اس کیلئے مختلف تجاویز بھی سامنے آچکی ہیں، مشیر خزانہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔

پروگرام  دنیا کامران خان کے ساتھ  کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ کورونا بجٹ 12 جون کوپیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے تین ماہ کیلئے چھوٹ مل گئی ہے، پہلی بار کسی ٹیکس کے لگنے کی توقع نہیں، کاروبار، ایکسپورٹ فرینڈلی بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے معیشت مشکلات کا شکار ہے، ملکی درآمدات کافی حد تک کم ہوئی ہیں، کورونا کی وجہ سے بے روزگاری بڑھی، ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے، ایف بی آر کو درست کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، ایف بی آر ایک سال میں درست نہیں ہوسکتا، کورونا سے پہلے برآمدات میں اضافہ ہو رہا تھا، صنعتکاروں کو کہہ دیا ہے کہ کاروبار ضرور کریں لیکن ایس او پیز کو فالو کریں۔

ماہر معاشیات اشفاق تولہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں حکومت کے پاس دینے کیلئے بہت کچھ نہیں ہے لیکن پھر بھی ریلیف دینا پڑے گا، تعمیراتی شعبے سے 72 صنعتیں چلیں گی، خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینا پڑے گی، اس وقت معیشت کا پہیہ کساد بازاری کی طرف جا رہا ہے، معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیکس چھوٹ دینا پڑے گی۔
 

Advertisement