وزیراعظم کا کورونا میں مبتلا شیخ رشید کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

Last Updated On 12 June,2020 02:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کیا اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے، آیسولیشن اور علاج سے متعلق خیریت دریافت کی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ضروری احتیاطی اقدامات لے رہا ہوں، کورونا وائرس کی علامات نہیں ہیں۔ خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کی جلد صحت یابی اور سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
 

Advertisement