دنیا بھر میں‌ 76 لاکھ کے قریب کورونا مریض، اموات 4 لاکھ 23 ہزار سے متجاوز

Last Updated On 12 June,2020 02:01 pm

لندن: (دنیا نیوز) مہلک وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 844 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 76 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، 38 لاکھ سے زائد افراد اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے برازیل میں مزید 1261 اموات ہوئی ہیں، امریکا میں 904، میکسیکو میں 708 ہلاکتوں کے بعد تشویش کی لہر پھیل گئی۔ بھارت میں 394 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، عالمی ذرائع ابلاغ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھارتی حکومت کے اقدامات کو پہلے ہی ناقص قرار دے دیا ہے۔

ادھر برطانیہ میں مزید 151 افراد وبا کا شکار ہوئے، روس میں 174، چلی میں 173 افراد لقمہ اجل بنے، پیرو میں 206 اور ایران میں 78 اموات ہوئیں۔ برازیل کورونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، ڈاکٹرز کی مخالفت کے باوجود حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اقدامات کیے ہیں۔
 

Advertisement