بورے والا میں افسوسناک حادثہ، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Last Updated On 12 June,2020 11:10 pm

بورے والا: (دنیا نیوز) بورے والا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں لاہور روڈ پر منی ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین بچوں اور خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

کار سوار عارف والا سے اپنے گھر آ رہے تھے کے مانا موڑ کے قریب حادثہ ہو گیا۔ بد قسمت کار سوار محمد نگر بورے والا کے رہائشی تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں جبکہ دو زخمی بتائے جا رہے ہیں۔