اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں اسلام آباد کے 4 مکمل سیکٹرز، تجارتی مراکز اور غوری ٹاؤن کے تمام فیز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر نے کو تیار ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) کی جانب سے رپورٹ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بھجوا دی گئی، دنیا کو دستیاب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے این سی او سی کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکٹر آئی ایٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 367، سیکٹر آئی ٹین میں 377، غوری ٹاؤن میں 154، سیکٹر جی سکس میں 292، جی سیون میں 312 ہے، یوں مذکورہ 5 سیکٹرز میں مجموعی طور پر کورونا کیسز 1502 تک پہنچ گئے ہیں۔