ژوب: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی چمن کے بعد ژوب پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین میں راشن تقسیم کیے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں میں قدم رکھنے والے شاہد آفریدی لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے باعث مشکلا ت کا شکار غریبوں میں امدادی راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو تین روز وہ بلوچستان میں راشن تقسیم کر رہے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے چمن میں امدادی راشن تقسیم کیا جبکہ قلعہ سیف اللہ میں بھی وہ راشن تقسیم کر چکے ہیں۔
Our @SAFoundationN #DonateKaroNa Ration Drive is going deep into beautiful Balochistan. Today we reach Zhob to help another 500 families, making those with special needs our priority.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 5, 2020
Thanks to AC Zhob Arif Kakkar & Police
پاکستان بھر تک, آپ کے گھر تکhttps://t.co/tw5QOQY9oT pic.twitter.com/nUczU2mAHI
قلعہ سیف اللہ اور چمن کے بعد شاہد آفریدی نے ژوب کا دورہ کیا، عرفان کاسی فٹبال اسٹیڈیم میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین میں راشن کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 400 مستحقین میں راشن تقسیم کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ نے شاہد خان آفریدی کو روایتی پگڑی پہنائی۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی رمضان پالال نے شاہد آفریدی کو شیلڈ دی۔
اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے دور سے بلوچستان کے عوام نے مجھے بہت عزت اور محبت دی ہے، بلوچستان میں امن امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج ایف سی پولیس لیویز نے بے پناہ قربانیاں دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی قلعہ سیف اللہ پہنچ گئے، 500 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا
انہوں نے مزید کہا کہ پشتون بہادر اور محب وطن اور ملک کے وفادار ہے، میں نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل تین مہینے ملک کے غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیے جو میرا فرض ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک خوبصورت صوبہ ہے اور پاکستان کی طرح خوبصورت ملک میں نے کئی نہیں دیکھا ہے، یہاں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ ملک کے لیے پشتون قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں جاکر کورونا سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کرونگا۔ پاک فوج،،پولیس،لیویز اور انتظامیہ کا مشکور ہے کہ انہوں نے بھرپور تعاون کیا۔ ژوب میں کرکٹ کا کھیل مقبول ہے لیکن سہولیات کی کمی کے باعث کھلاڑی مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ژوب میں کرکٹ کا مقابلہ منعقد کرے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کا تعلیمی اور کھیل کی سرگرمیوں اور سارا خرچہ خود برداشت کرونگا۔
تعلیم کے حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے۔ بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینا ضروری ہے، نوجوان بالخصوص خواتین تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔ خواتین کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے۔ اپنی بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ خواتین معاشرے کو لیکر چلتی ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا ایک خطرناک وباء ہے اس کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔