شاہد آفریدی قلعہ سیف اللہ پہنچ گئے، 500 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا

Last Updated On 04 June,2020 06:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی انسانوں کو ہر طرح کی بیماریوں سے نجات دلانے کا واحد راستہ محبت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن ملک بھر میں کسی بھی وقت آفت کے دوران یا غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت پیش پیش رہتی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران مشکلات کا شکار ہونے والے غریبوں کی مدد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سامنے آئی ہے۔

پچھلے چند روز کے دوران شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا پڑاؤ بلوچستان ہے، جہاں وہ غریبوں میں امدادی راشن تقسیم کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ پنجاب، سندھ، کے پی کے سمیت آزاد کشمیر میں بھی راشن تقسیم کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان شاہد آفریدی چمن پہنچ گئے، غریبوں میں امدادی راشن تقسیم کیا

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اس مرتبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ پہنچی جہاں پر انہوں نے 500 غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ان ہیش ٹیگ ’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن، ہوپ ناٹ آؤٹ اور ڈونیٹ کرونا‘ کی تفصیلات بتائی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے روسی مصنف لیو ٹالسٹائی کا ایک قول بھی شیئر کیا۔ جس کے الفاظ تھے کہ ’انسانوں کو ہر طرح کی بیماریوں سے نجات دلانے کا واحد راستہ محبت ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کیلئے سینیٹائزر کا استعمال کریں: شاہد آفریدی

آخر میں انہوں نے لکھا کہ عوام سے اپیل کی کہ وہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو امداد دینے کے لیے donatekarona.com کو وزٹ کریں۔ 

Advertisement