طلبہ اب پرچے گھر سے ہی بیٹھ کر دیں گے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

Last Updated On 15 June,2020 10:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ اپنے پرچے اب گھر سے ہی بیٹھ کر دیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حل شدہ پرچوں کی لکھائی سابق پرچوں سے میچ کی جائے گی۔ طلبہ کو امتحانی پرچے بذریعہ ڈاک ارسال کئے جائیں گے جبکہ اسے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکیں گے۔

طلبہ پیپرز حل کرنے کے بعد اپنے ریجنل دفتر کو رجسٹری، ڈاک یا کورئیر کر سکیں گے۔ طلبہ کے امتحانی مواد میں مماثلت یا کاپی رائٹ کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

طلبہ کو اپنے پرچے ریجنل آفس بیجھنے کی آخری تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔ کوئی بھی طالبعلم ذاتی حیثیت پیپر جمع کروانے نہیں آئے گا۔ یہ طریقہ کار تمام پروگرامز پر لاگو ہوگا۔