لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے، اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2019ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی میں امریکی میڈیا کمپنی نیشنل جیو گرافک نے ڈاکو مینٹری تیار کی ہے، یہ ویڈیو جعلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ 2019ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی میں امریکی میڈیا کمپنی نیشنل جیو گرافک نے ڈاکو مینٹری تیار کی ہے، ہماری تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق کیونکہ یہ ڈاکو مینٹری پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے تیار کی تھی اور پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے (پی ٹی وی) پر 2020ء کو نشر کیا گیا تھا، اس وقت نشر کیا گیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ایک سال ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان نے بھارت کا طیارہ مارا گرایا تھا اور اس کے بعد پائلٹ کو حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد اگلے ہی دن وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کر رہے ہیں۔ اس دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے فیک چیک کے مطابق فیس بک پر 12 اپریل 2020ء کو ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس تقریباً 5 لاکھ 42 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ 17 ہزار مرتبہ اسے شیئر کیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق یہ ویڈیو 11 منٹ اور 59 سکینڈل کی ہے، جس کا ٹائٹل ’ناقابل تسخیر عزم‘ رکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے قبل شیئر کی جاتی ہے، اس ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان بھارت کو فروری میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دھماکے کے بعد تحقیقات کی دعوت دے رہے ہیں، اس ویڈیو میں مزید کلپس بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو ویڈیو لاکھوں مرتبہ شیئر کی جا رہی ہے، اس پر ’نیشنل جیوگرافک‘ کا لوگو ہے، جو کہ ویڈیو کہ بائیں طرف اوپر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو پر اُردو زبان میں کیپشن تحریر کیا گیا ہے۔ الفاظ درج ذیل ہیں۔
’یہ ڈاکو میٹنیری نیشنل جیو گرافک نے بنائی ہے، 27 فروری 2019ء کی ویڈیو ہے جب پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے’۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 27 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ہوئی جس کے بعد پاکستان میں داخل ہونے والے دو بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔ اس ویڈیو کو پھر فیس بک پر ہزاروں مرتبہ شیئر کیا گیا۔
اے ایف پی کے مطابق ہم نے تحقیق کے بعد پتہ چلایا کہ یہ دعویٰ جعلی ہے۔ کیونکہ یہ ویڈیو نیشنل جیو گرافک نہیں بلکہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے بنوائی ہے۔ 37 منٹ 42 سکینڈ کی اس ویڈیو پر حکومت کی طرف سے ٹائٹل دیا گیا تھا۔ ٹائٹل کا عنوان تھا ’ INVINCIBLE RESOLVE PAF DOCUMENTARY 27 02 2020 ‘ یہ ڈاکو مینٹری بھارتی طیارے گرائے جانے کے ایک سال بعد ریلیز کی گئی تھی۔
اے ایف پی کے مطابق حقیقی اور غیر مصدقہ سکرین شاٹ نیچے دکھائے گئے ہیں جس سے ساری صورتحال واضح ہو جاتی ہے۔ دائیں طرف (پی ٹی وی) جبکہ بائیں طرف (نیشنل جیو گرافکس کی ڈاکومینٹری) کا عکس دکھایا گیا ہے۔