اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزرا کے متنازعہ بیانات کے معاملے پر وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا، اندرونی لڑائیوں کے تاثر کے دفاع کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب، کے پی کے سے بھی ترجمان لنک کے زریعے شرکت کریں گے، پارٹی کی اندرونی لڑائیوں سے متعلق میڈیا پر پی ٹی آئی نمائندوں سے سوالات اور اجلاس میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات چیت ہو گی، وزیر اعظم پارٹی و حکومتی ترجمانوں کو مختلف امور پر اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، وزراء کے بیانات پر پارٹی ترجمانوں کے شدید خدشات، وزیر اعظم ترجمانوں کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو پارٹی پالیسی سے متعلق گائیڈ لائنز دینگے۔