چینی سفیر اور وزیر توانائی کی ملاقات، سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Last Updated On 01 July,2020 07:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین کے سفیر یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں توانائی کے وزیر عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی منصوبوں اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ راہداری منصوبے کے تحت کوہالہ پن بجلی منصوبہ ملک کےتوانائی شعبے میں ایک سنگ میل ہے۔

چین کے سفیر نے کہا کہ راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبے پاکستان میں بجلی کی فراہمی کےلئے اہمیت کے حامل ہیں۔

پاور ڈویژن کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کوہالہ پن بجلی منصوبے کا ہونے والا معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان، پاک چین تعلقات میں مزید نئی وسعتوں کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں چینی سفیر نے کوہالہ پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے متعلق معاہدے پر وفاقی وزیر کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک توانائی توانائی منصوبے نیشنل گرڈ کو قابل قدر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔