لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونا اور دس گرام کی قیمتیں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا، دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 700 اور 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر فی اونس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1782 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 90 ہزار 192 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اُدھر چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی 1050 روپے پر برقرار ہے۔