لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ہیں، تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے، عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے، منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔