پشاور: (دنیا نیوز) اجمل وزیر نے کہا ہے ہم بہت جلد بی آر ٹی کا سرپرائز دینے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ اس لئے گئے منصوبے پر کام جلد مکمل ہو، احتساب سے گھبرانے والے نہیں، سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 89 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا، تمام اقدامات کا مقصد کورونا پر قابو پانا ہے، لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے 214 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا خصوصی بچوں کے سیکنڈری، ہائی سیکنڈری امتحانات بورڈ کے تحت ہوں گے۔
اجمل وزیر کا کہنا تھا فاٹا کا انضمام تمام جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوا، فاٹا کا انضمام 5 سال میں مرحلہ وار ہونا تھا، 5 سال کا کام 15 ماہ میں کر کے دکھایا، فاٹا میں پہلی بار الیکشن کرانا چیلنج سے کم نہیں تھا، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو قبائلیوں سے خود ملے، باجوڑ سے لے کر وزیرستان تک شفاف انتخابات کرائے، 72 سال بعد فاٹا کے عوام کو اپیل، وکیل اور دلیل کا حق ملا، خیبرپختونخوا اور وفاق نے انضام شدہ اضلاع کو حصہ دیا۔