شہر قائد میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا جاری

Last Updated On 07 July,2020 06:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے شہر قائد میں جاری طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔

تفصیل کے مطابق کراچی میں جاری طویل بجلی بحران پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کی جانب سے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رکھا گیا۔

تحریک انصاف کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی بھی دھرنے میں پہنچے۔ ایم این اے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے وفاقی وزیر عمر ایوب پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انھیں جب انھیں کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے اس لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

ایم پی اے راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ جب تک کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ خاتمے کی تحریری یقین دہانی نہیں کرائی جاتی احتجاج جاری رکھیں گے۔

احتجاجی دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ جے ڈی اے رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی، پی ٹی آئی کے شاہنواز جدون اور دیگر بھی شریک ہوئے۔