قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا متحدہ عرب امارات کیلئے آپریشن بحال

Last Updated On 08 July,2020 07:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جمعرات سے چلائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یکطرفہ پروازیں چلا رہا تھا، اب مسافر پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لئے سفر کر سکیں گے۔

تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔

متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پُر کرنا لازم ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل ککی جا سکتی ہیں۔