اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے سابق حکمران پی آئی اے سمیت تمام ادارے خسارے میں چھوڑ کر گئے۔ ان کا طرز حکومت یہ تھا کہ آؤ عوام کو لوٹو، سرے محل بناؤ، جائیدادیں بناؤ اور چلے جاؤ۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ماسک عوام سے آپ کے چہرے نہیں چھپا سکتے۔ یہ ماسک والے لندن میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ لوگ جعلی قطری خط اور ٹرسٹ ڈیڈ پر کوئی اصل کاغذ نہیں دکھا سکے لیکن پاناما پر آواز اٹھانے پر عمران خان پر مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرانے نظام سے عوام غربت میں گئی لیکن کچھ خاندان امیر ہو گئے۔ دوسری جانب عمران خان اپنے رشتہ داروں کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے کر رہے ہیں۔