اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ نے آج ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
یہ قرارداد قائد حزب اختلاف راجا ظفر الحق نے پیش کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی دن میں تیرہ نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی گئی۔ قرارداد میں اس واقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں استصواب رائے کے نصب العین کی مکمل حمایت کی گئی جو اس سلگتے ہوئے مسئلے کے پرامن اور جمہوری طریقے سے حل کا واحد راستہ ہے۔ ایوان کا اجلاس اب پیر کو سہ پہر چار بجے پھر ہوگا۔