کورونا وائرس کا شکار سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحت یاب ہو گئے

Last Updated On 13 May,2020 12:49 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) کورونا وائرس کا شکار سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحت یاب ہو گئے، ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔ صحت یابی کے بعد مرزا محمد آفریدی کل سینیٹ اجلاس میں شرکت کرینگے۔

کورونا وائرس کا شکار سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، فاٹا سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا اس سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

صحت یاب ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ دعائیں کرنے پر عوام کا مشکور ہوں، الحمداللہ، اب ٹھیک ہوں، عوام احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں۔ مرزا محمد آفریدی نے چودہ روز سے زائد آئسیولیشن میں گزارے۔