ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری

Last Updated On 04 June,2020 07:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دیتے ہوئے چیئرمین صادق سنجرانی کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نئے قائد ایوان کے لئے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خط میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔