سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 10 فیصد بڑھانے کی سفارش کردی

Last Updated On 24 June,2020 09:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو کی فصل کو ٹیکس سے استشنی دینے، سگریٹ ٹیئر ون پر تیس روپے فی پیک جبکہ ٹیئر ٹو پر دس روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں غیر ملکی سگریٹوں کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کی تجویز دی گئی۔

اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے بجٹ کو دوگنا کرنے، بنکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش جبکہ قرضوں کے معاہدے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کھاد کے ڈیلر کے لیے 5 لاکھ روپے کی خریداری کے ساتھ شناختی کارڈ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنولہ آئل کے اوپر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔