اسلام آباد: (دنیا نیوز) احساس ایمرجنسی کیش کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اب تک مستحق افراد میں 152 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم ہو چکے ہیں۔
احساس ایمرجنسی پروگرام کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب میں 57 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد میں 69 ارب 29 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔
بلوچستان میں بلوچستان میں 6 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 71 کروڑ روپے اور خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد میں 26 ارب 18 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 37 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں 45 ارب 36 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 51 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں 90 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد جبکہ اسلام آباد میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔