لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سمارٹ کرکٹ بال تیارکرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لکھا کہ پاکستان سمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا، ہم مل کر اس مقصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
Sialkot walas lets do that shouldn’t be a problem ... lets do a joint project with Technology Universities and create own smart cricket ball... https://t.co/SG5QK0wlaE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 13, 2020
یہ بھی پڑھیں: دس سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے: فواد چودھری
کوکا بورا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمارٹ بال کی ویڈیوسوشل میڈیا پرشیئرکیے جانے پرانہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والوآؤیہ کام کردکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیزکے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی سمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے پاکستانی سائنسدانوں کا کارنامہ، فصلوں پر سپرے کیلئے ڈرون تیار
یاد رہے کہ سمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے، اس کی مدد سے گیند کوپھینکتے اورباؤنس کے بعد کی رفتارکا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے، سپنرزکی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے، بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈرکے ہاتھ کولگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرز کو مدد ملے گی۔